پولیسرحیم یارخان

وارننگ ٹائم ختم ہیلمٹ یا چالان پولیس نے دو ٹوک مہم کا آغاز کر دیا

ضلع رحیم یار خان میں ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کے بعد شہریوں کو وارننگ دی گئی تھی کہ وہ یکم فروری تک موٹر سائیکل سواری کے لئے ہیلمٹ خرید لیں نہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ مہلت ختم ہونے پر ضلع بھر میں ہیلمٹ یا چالان کی دو ٹوک مہم کا آغاز ہو چکا ہے اس سلسلہ میں پولیس جس جگہ اس مہم کے لئے ناکہ لگاتی ہے تو مین پوائنٹس پر ہیلمٹ کا اڈا بھی لگوا دیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی شہری کا چالان کاٹنے سے پہلے اسے ایک مرتبہ پھر موقع دیا جا سکے کہ وہ اپنے لئے ہیلمٹ خرید لے اگر اس موقع سے بھی وہ فائدہ اٹھانے سے قاصر رہے تو پھر اس کا چالان کاٹ دیا جاتا ہے ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز سٹی پل پر ناکہ پلس ہیلمٹ اسٹال کا اہتمام کیا گیا جہاں پر ڈی پی او عمر سلامت بھی پہنچے اور انہوں نے ہیلمٹ اسٹال پر ہیلمٹس کا معیار ، قیمت کا جائزہ لیا اور خود شہریوں کو ہیلمٹ کی اہمیت و افادیت سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں ہیلمٹ کے استعمال کی ترغیب دی ۔ جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عباس اختر ، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس فیاض احمد پنسوتہ ، ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر اظہر اقبال و دیگر پولیس افسران و اہلکار بھی موجود تے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار بھی اپنی کارروائی کرتے نظر آئے اس موقع پر درجنوں شہریوں نے ہیلمٹ خریدنے کو چالان پر ترجیح دی جبکہ متعدد شہریوں کو ہیلمٹ نہ خریدنے پر چالان کا سامنا کرنا پڑا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button