fbpx

رحیم یار خان میں شان رحمت اللعالمین ؐ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا

رحیم یار خان:حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع رحیم یار خان میں شان رحمت اللعالمین ؐ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔شان رحمت اللعالمین ؐ تقریبات ضلع کی چاروں تحصیلوں میں منعقد کی جائیں گی جس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات، مدارس، سول سوسائٹی، تاجر برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے ادارے و شخصیات دنیا کو نبی اکرمؐ کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے مختلف تقاریب کا اہتمام کریں گی۔
وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شان رحمت اللعالمین ؐ تقریبات کا انعقاد بھرپورمذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے کیا جا رہا ہے۔
میونسپل کارپوریشن رحیم یار خان کے جناح ہال میں کالجز و سکولوں کے طالبعلموں کے مابین نبی اکرمؐ کی حیات مبارکہ سے متعلق سوالات کے مقابلوں سے ضلع میں شان رحمت اللعالمینؐ تقریبات کا آغاز کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر علی شہزا دنے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ حضور اکرم ؐ کا کردار ہم سب کے لئے مثالی ہے۔گستاخانہ خاکوں کے پیچھے موجود بوسیدہ ذہنیت کو ختم کرنے کیلئے دنیا اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ نبی پاک ؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بناکر بھیجا گیا۔نبی اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہمارے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔آج تقریب میں تمام طلباء و طالبات نے سیرت النبیؐ سے متعلق اپنی معلومات سے متاثر کیااورخوش آئند بات ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے طالبعلموں کو دینی اور سائنسی تعلیم مہیا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شان رحمت اللعالمین ؐ تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ شان رحمت اللعالمین ؐ رتقریبات میں کورونا سے تحفظ کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔
شان رحمت اللعالمین ؐ کالج سطح کے کوئزمقابلوں میں دانش بوائز نے پہلی، گورنمنٹ گرلز کالج سکھر اڈا نے دوسری اور خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سکول سطح کے مقابلوں میں گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول پہلی، کمپری ہینسو بوائز سکول دوسری اور گورنمنٹ بوائز سکول شاہ گڑھ و گورنمنٹ گرلز کینال سکول نے بلترتیب تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ریاست علی، پی ٹی آئی رہنما چوہدری فاروق وڑائچ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر راشدہ کامل، ڈاکٹر عبدالماجد خان اور طلباء وطلبات نے شرکت کی۔
ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں ضلع کے مختلف محکموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام، دارامان رحیم یار خان میں محفل میلاد النبی ؐ جبکہ ای لائبریری رحیم یار خان میں  شرکاء کو سیرت النبیؐ پر معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کاویڈیو بیان سنایا گیا۔حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔دارلامان میں سپرنٹنڈنٹ زوبیہ مدثر نے محفل میلادالنبیؐ کا اہتمام کیا جس میں دارامان میں مقیم خواتین اور بچوں نے شرکت کی جبکہ ضلعی سپورٹس آفس کی جانب سے ای لائبریری میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد نے کی۔اس موقع پر شرکاء کو معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا سیرت النبیؐ پر ویڈیو بیان سنایا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن پر کھیلوں کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے لئے چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی/ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں سپورٹس کیلنڈر کے شیڈول پروگرام کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات جاری۔رحیم یار خان میں کرکٹ اور تحصیل لیاقت پور میں سائیکل ریس کے مقابلہ جات ضلعی سپورٹس آفس رحیم یار خان کے زیر اہتمام کئے گئے۔
تحصیل لیاقت پور میں سائیکل ریس مقابلوں کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ارشد وٹو جبکہ کرکٹ میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد تھے۔اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ارشد وٹو نے سائیکل ریس مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے اتھلیٹس میں نقد انعامات، سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر تحصیل سطح پرکھلاڑیوں کو سہولیات پہنچانے کے لئے مختلف سہولیات فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل لیاقت پور میں مقامی اور قومی سطح کی مقبول کھیلوں کا انعقاد کرایا جائے گا۔رحیم یار خان میں عباسیہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ کرکٹ میچ مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ مقابلہ یونین کونسل، تحصیل، ضلع سمیت سکول و کالجز کی سطح پر بھی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصدگراس روٹ لیول سے پوشیدہ ٹیلنٹ کو ابھار کر سامنے لانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک  وقوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ تقریبات کا آغاز۔ڈسٹرکٹ جیل میں سیرت النبیؐ کا اہتمام کیا گیا جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی نے خصوصی شرکت کی۔سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید بابر علی نے کہا کہ رسول اکرمؐ کے اوصاف حمیدہ، معجزات،خصوصیات اور مقدس زندگی کا تذکرہ اللہ کی خوشنودی اور معاشرے کی خیرو برکت کا ذریعہ ہے اور یقیناً اہل ایمان کے دلوں کو منور کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے خود قرآن مجید میں مختلف مقامات پر رسول اکرم ؐ کی تعریف و توصیف فرمائی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ جیل میں شان رحمت اللعالمینؐ تقاریت کا اہتمام ہفتہ بھر شیڈول کے ساتھ جاری رہے گا۔جس میں جملہ آفیسران و اہلکاران اور اسیران جیل شرکت کریں گے۔ہفتہ بھر تقریبات میں قرآن خوانی، نعت، تْقاریر اور سیرت النبیؐ کوئز مقابلہ جات منعقدہ کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تقاریبات میں شرکاء کو سیرت طیبہؐ کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »