رواں سال92 لاکھ مستحق خاندانوں میں ہیلتھ انشورنس کارڈ تقسیم کئے جائیں گے,یاسمین راشد

PTI Rahim yar khan YASMIN RASHID#

رحیم یار خان:صوبائی وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد سے پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی صدر فوزیہ عباس کی ملاقات۔

اس موقع پر ڈویژنل صدر سپورٹس اینڈ کلچر پی ٹی آئی شمائلہ ہاشمی ودیگر موجود تھیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت عامہ کی سہولیات ہر شہری کی دسترس میں رکھنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔رواں سال92 لاکھ مستحق خاندانوں میں ہیلتھ انشورنس کارڈ تقسیم کئے جائیں گے جس سے 3کروڑ50لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات دستیاب ہوں۔

ضلعی صدر شعبہ خواتین فوزیہ عباس نے صوبائی وزیر کی جانب سے ضلع رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال یونٹ 2کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس ضلع کے عوام کی یہ سب سے اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب سے آپ نے اس وزارت کا عہدہ سنبھالا ہے شعبہ صحت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی ڈویژنل صدر کلچرل ونگ شمائلہ ہاشمی نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن حقیقی معنوں میں عوامی خدمت ہے جس کے لئے تمام وزراء اور پارٹی عہدیداران شب و روز کوشاں ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مستحق خاندانوں کو علاج معالجہ کی اعلیٰ سہولیات دستیاب ہوں گی۔

PTI Rahim yar khan YASMIN RASHID#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »