fbpx

کشمیریوں پربھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں,چوہدری جاویداقبال وڑائچ

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ مختلف وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے ذاتی مفادات اورتعلق کوپس پشت ڈال کرکشمیریوں کوحقوق دلانے میں اپناکرداراداکررہی ہے اوردوٹوک کشمیرکی آزادی کے لیے اقوام متحدہ میں بات کرے گی‘ مسلمان کشمیری بھائیوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘  انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل آج بھی کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیر جنت بے نظیر کے باسیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی آزادی کی خاطر کی جانے والی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور وہ بھی آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں گے، آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہر پاکستانی کایہ فرض بنتا ہے کہ وہ کشمیریوں کی مدد اور ان کیلئے آزادی کی منزل کو آسان بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close