رحیم یارخان میں بھتہ گردی اور اغوا برائے تاوان وارداتوں کے حوالے سےتشویشناک صورتحال ،احمدمحمود

رحیم یار خان: پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ رحیم یار خان سمیت پنجاب بھر میں لاء قانونیت کا دور دورہ ہے جرائم پیشہ لوگ آزاد اور عوام خوف میں مبتلہ ہیں درالحکومت کے مکین بھی عدم تحفظ کا شکار جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے اکثر شہروں میں قتل، بھتہ گردی اور اغوا برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں  کے حوالے سے ویسی ہی تشویشناک صورتحال ہے کہ جس کا صوبے کے ٹیل کی تحصیل صادق آباد کو سامنا ہے،
گورننس کے اس بدترین بحران کی وجہ سے پنجاب کے عوام کو جو نازک صورتحال درپیش ہے وہ اجتماعی آفت ہے اور اس کا واحد حل یہ ہے کہ ہر قسم کی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ہم سب مل بیٹھیں اور مشترکہ لائحہ عمل بنائیں سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ  یہ چیلنج اتنا بڑا ہے کہ کوئی ایک صوبائی حکومت اس سے اکیلی نہیں نمٹ سکتی،
تین صوبوں کی ٹیل کے اضلاع میں امن و امان کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرکے اس ایشو کو نیشنل ایکشن پلان کا حصہ بنانا ہوگا تین صوبوں کے سنگم  پر بھتہ گردی، اغوا برائے تاوان اور قتل وغارت کی لرزہ خیز وارداتوں میں ملوث  خطرناک اشتہاریوں پر مشتمل ڈاکو گینگز کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے کل 15 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک کو اُنہوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی کی نمائندہ شخصیات کا“گرینڈ عوامی جرگہ”بلایا ہے،
جس میں  مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کی قیادت، وکلا، تاجروں اور کاشتکاروں کے نمائندوں کو خاص طور پرمدعو کیا گیا ہے،
انہوں نے کہا کہ اس بڑے آل پارٹیز  نمائندہ مشاورتی اجلاس میں دریائے سندھ کے کچہ کے علاقے میں قائم نوگو ایریاز کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی حکمت عملی  کا تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات مرتب کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ماہی چوک کے لرزہ خیز واقعے نے اس  پورے ایریا  کی سماجی و معاشی زندگی کو ہلا کر رکھ  دیا ہے،
جب اس طرح کا واقعہ ہوتا ہے تو پوری سوسائٹی پر اس کا اثر ہوتا ہے، اس لیئے  اس وقت سب سے پہلا کام عوام کو اُن کے جان ومال کے تحفظ  کا احساس دلانا ہے اس لیئے ہمیں پولیس یا کسی ایک ادارے یا جماعت کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے نئے عزم کے ساتھ متحد ہو کر سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا،
پنجاب پولیس کیلئے بھی یہ ایک سخت امتحان ہے اور ہم اپنی اس محافظ  فورس کی کامیابی کیلئے بھی دعا گو ہیں، شہریوں، تاجروں، کاشتکاروں سمیت  تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو اس نازک موقع پر پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کا دست و بازو بننا ہوگا
سینئر صحافیوں عبدالصبور سینئر عبدالقدوس، اور احمد منصور کے بھائی، سابق پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مسعودالحق کے بہنوئی اور محمد عبداللہ سے ان کے والد عبدالقیوم چودھری کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
انہوں نے مزید کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے تین سالوں میں ملک اور قوم کو 70 سال پیچھے دھکیل دیا ہے مہنگائی، کرپشن، بدامنی اور نا انصافیوں کا سیاہ ترین دور چل رہا ہے عوام کو سنہرے دنوں کے خواب دکھا کر ان کی جیبوں میں ڈاکے مارے جا رہے ہیں
قبل ازیں انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری مرزا محمد امین سے ان کے بڑے بھائی مرزا ارشد بیگ،  جماعت اسلامی کے مامون الرشید، ڈاکٹر انوارالحق، حاجی عبدالرزاق سے سابق ناظم ہارون الرشید، صحافی میاں احسان الحق سے انکے بھائی میاں اکرام الحق، چودھری نوید اختر سے سابق ناظم مرحوم چودھری محمد شریف، چودھری شہاب سرور سے ان کے والد سابق چیئرمین بلدیہ چودھری سرور اختر، چودھری محمد علی ربانی سے ان کے والد
 سینئر وکیل ایم جی ربانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
اس موقع پر سردار حبیب الرحمن گوپانگ، جام مختیار احمد، ملک دوست محمد اعوان، صدر ڈسٹرکٹ بار فلک شیر گوپانگ، پیپلز لائرز فورم کے جام شکیل احمد، آغا عامر کورائی، مرزا اسد اللہ خان،حاجی ارشاد احمد، فرحان عامر ایڈووکیٹ، چودھری عبد الرؤف مختار، علامہ عبد الرؤف ربانی، چودھری طیب ایڈووکیٹ، چودھری محمد شفیق، حمزہ حسن، ذوالفقار علی، سابق صدور چیمبر آف کامرس چوہدری محمد شفیق علیم، چوہدری ارشاد احمد، میاں انعام الحق، چوہدری خلیل احمد، چودھری نعیم شفیق، چودھری نعمان صغیر، چودھری ندیم اختر، چودھری رمضان جتالا، عابد حسین باجوہ، میاں مسعود الحق، میاں فہیم جمیل بھی موجود تھے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button