رحیم یارخان میں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر رانا اظہر ،عذرانسرین کے ہاتھوں کھلونا بن چکا ہے

رحیم یارخان :چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر اتھارٹی رحیم یارخان رانا اظہر عذرانسرین کے ہاتھوں کھلونا بن چکا ہے کاغذی طور پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) رحیم یارخان کے خلاف کاغذیں دوڑا رہا ہے سیکریٹری،ڈی پی آئی اور آڈٹ رپورٹیں کھوہ کھاتے بھیج دیں پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان نے ہر حربہ استعمال کیا کہ کرپشن پر ہر ممکن قابو پایا جاسکے

لیکن (ن)لیگ کے بیوروکریٹ اور آفیسران کو لگام نہ دے سکے4کروڑ روپے کی کرپشن ثابت ہونے کے باوجود سی ای او رانا اظہر نے عذرانسرین کے خلاف کاروائی نہ کی کیونکہ رانا اظہر کا تعلق بھی (ن) لیگ سے ہے اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا دست بازو سمجھا جاتا ہے

اس لیے عمران خان کے ویژن کا نام بنانے کے لیے رانا اظہر نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا اور ضلع میں تاریخ ساز کرپشن کرکے ریکارڈ قائم کرلیا ہے عذرانسرین کو کاروائیوں سے بچانے کے لیے رانا اظہر اپنی جان کی بازی لگارہا ہے

رانا اظہر عذرانسرین کی کٹھ پتلی بن کراسکے کالے اور غلط کارناموں پر پردہ ڈالے ہوئے ہے اسی طرح عذرانسرین کی کروڑوں روپے کی کرپشن رانا اظہر کے سامنے ہے لیکن پھر بھی وہ اسے گلدستے پیش کرتا ہے اورلاہور سے آنے والے ڈی پی آئی اور آفیسران کو بھی عذرانسرین کے ہاں مہمان بنالیتا ہے

تاکہ وہ نمک حلالی کرتے ہوئے عذرانسرین کے خلاف کاروائی نہیں کرے گا شہری نے چیف منسٹر پنجاب،چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب سے مطالبہ کیا کہ خدارا اس ضلع رحیم یارخان کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پر رحیم کریں اور ایجوکیشن کی ڈوبتی کشتی کو بچالیں (ن) لیگی سی ای او رانا اظہر اورعذرانسرین کو ملازمت سے برخاست کریں جبکہ رانا اظہر،اور عذرانسرین نے خبر میں لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن اور غفلت نہیں کی۔

Exit mobile version