گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر 5 افراد کا اقدام خودکشی

رحیم یارخان :گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر 5 افراد کا اقدام خودکشی‘ ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق لیاقت پور کی 18 سالہ سعدیہ بی بی‘ رفیق آباد کی 30 سالہ اسماء بی بی‘ خانپور کا 26 سالہ شان‘ مؤ مبارک کا 24 سالہ جاوید حسین اور عظیم شاہ کے 15 سالہ ابرہیم نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر اور زہریلا سپرے پی لیا‘حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 کھیتوں میں کام کرنے کے دوران 4 افراد کو زہریلے سانپوں نے ڈس لیا‘ غشی طاری ہونے پر ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق چک 114 کی 50 سالہ رحمت بی بی‘ کشمور کا 18 سالہ رحیم بخش‘ رکن پور کا 40 سالہ عبدلحکیم اور چک 21 کا 18 سالہ محرم کو کھیتوں میں کام کرنے کے دوران زہریلے سانپوں نے ڈس لیا‘ غشی طاری ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آگ لگنے کے مختلف واقعات میں کمسن بچے سمیت 3 افراد جھلس کر شدید زخمی‘ ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق شیخ واہن کی 2 سالہ صبیحہ بی بی‘ کوٹ سمابہ کا 32 سالہ سلامت اور عزیز آباد کی 30 سالہ فوزیہ بی بی آگ لگنے پر جھلس کر شدید زخمی ہو گئے‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 آوارہ کتوں کے حملے جاری‘ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا‘ ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق سنی پل کا 12 سالہ مولا بخش‘ دستگیر کالونی16 سالہ قربان علی‘ دڑی عظیم کا 12 سالہ نٹور جی‘ بنگلہ منٹھار کا 22 سالہ ریاض‘ شاہ گڑہ کی 40 سالہ نجمہ بی بی‘ گلشن اقبال کی 28 سالہ اقراء بی بی‘ بستی حویلی کا 22 سالہ محمد بلال‘ چک 99 کا 25 سالہ افضل‘ شاہی روڑ کی 36 سالہ حمیرا‘ چک 102 کا 38 سالہ طارق‘ سردار گڑھ کا 22 سالہ عامر کو گلی سے گزرنے کے دوران آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا اور انہیں کاٹ کر شدید زخمی کر دیا‘ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button