fbpx

سبزی منڈی کی تعمیر کے لیے حاصل کی جانے والی زمین,متاثرین کا پریس کلب کے باہر احتجاج

رحیم یار خان انتظامیہ کی طرف نیو سبزی منڈی کی تعمیر کے لیے لی جانے والی زمین کے مالکان کومناسب ریٹ نہ ملنے پر متاثرین کا ڈسٹرکٹ پر یر کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔

سرکاری ریٹ پر آدئیگی کرنے کا مطالبہ۔

مالک پور کے قریب نیو سبزی منڈی کی تعمیر کے لیے حاصل کی جانے والی زمین کے مالکان چوہدری رشید احمد،محمد اعظم،محمد سعادت،محمد ارشد، محمد جاوید ،پرویز اختر،حاجی سرور،محمد رفیق اور دیگر نے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ نے 2006 میںمقامی افراد سے 14ایکڑ 3کنال 9مرلہ زمین حاصل کرنے کی کوشش کی جو مناسب قیمت نہ ملنے پر زمین مالکان نے عدالت عالیہ میں رٹ دائر کی جس کی بنا پر کمشنر بہاول پور نے2015 مین زمین چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور 2017 میں ضلع کونسل میں اس جگہ پر سبزی منڈی نہ بنانے کی قرار داد بھی منظور کی گئی ۔

انہوں نے کہا کے اب انتظامیہ بغیر کسی اطلاع کے ہماری فصلیں ختم کرکے منڈی کی تعمیر کا کام زبردستی شروع کانا چاہتی ہے جو ہم کسی بھی صورت نہیں ہونے دیگیں۔ انہوں نے مزید کہا کے حکومت اگر زمین لینا چاہتی ہے تو ہمیں اس علاقے کے سرکاری ریٹ کے مطابق قیمت ادا کرے ہم اپنی زمین کوڑیوں کے بھاوُ نہیں دیں گے اس کے لیے جو بھی قیمت ادا کرنی پڑی کریں گے اور اپنے حقوق حاصل کرنے اور انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکائیں گے ۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور بینرز بھی اُٹھا رکھے تھے۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »