fbpx

صادق بازارمیں نئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ کی کاوشوں سے شہرکے مرکزی بازارصادق بازارمیں نئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب کردی گئی‘ انجمن تاجران صادق بازارنے ممبرقومی اسمبلی اوران کی ٹیم کاشکریہ اداکیااورپی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کوسراہا۔گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ کے پولیٹیکل سیکرٹری کاشف بخاری نے ایس ڈی اوسٹی محمدمدثرودیگرکے ہمراہ صدرانجمن تاجران صادق بازارراناندیم وغیرہ کی موجودگی میں عرصہ درازسے تبدیل ہونے والے ٹرانسفارمرزاترواکرنئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب کروائی‘ اس موقع پرکاشف بخاری نے بتایاکہ چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے بجلی وگیس کے منصوبوں کی تکمیل پرتوجہ مرکوزکی ہوئی ہے اورعمرہ کی ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل انہوں نے صادق بازارکے ٹرانسفارمرزلگانے کی ہدایت کی تھی جوآج لگوادئیے گئے ہیں انشاء اللہ تاجربرادری اورعوام کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ صدرانجمن تاجران صادق بازاررانامحمدندیم نے کہاکہ چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے تاجربرادری کادیرینہ مسئلہ حل کرکے دل جیت لیے ہیں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی لائق تحسین ہے انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزیدبہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »