رحیم یارخان صادق کلب بلا شبہ آئیڈیل جگہ ہے،سابق ڈی سی علی شہزاد
رحیم یارخان صادق کلب بلا شبہ ایک ایسی آئیڈیل جگہ ہے جہاں پر ہر عمر اور فیملی کے افراد بھر پور طریقے سے مثبت سرگرمیوں کے حوالے سے اپنا بہترین وقت گزارتے ہیں۔
Covid-19 کے با وجود سابق نائب صدر ڈاکٹر عبدالماجد خان اور ایگزیکٹیو باڈی نے گراں خدمات سرانجام دیں امیدواسق ہے کہ نئے منتخب ہونے والے نائب صدر محمود خان درانی اور ایگزیکٹیو باڈی کلب کو عروج دوام بخشنے کے حوالے سے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی
ان خیالات کا اظہارسابق صدر صادق کلب رحیم یارخان و ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے اعزاز میں صادق کلب میں منعقدہ الوداعی تقریب میں خطاب میں کیا انہو ں نے کہا کہ وہ رحیم یارخان سے بہت اچھی یادیں لے کر جا رہے ہیں،
میں جہاں بھی رہوں گا صادق کلب کے دوستوں سے میرا رابطہ قائم رہے گا۔
اس موقع پر نائب صدر صادق کلب محمود خان درانی،سابق نائب صدر ڈاکٹر عبدالماجد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور علی شہزاد کی صادق کلب کی خدمات کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا
اس موقع پرجنرل سیکریٹری صادق کلب اے سی سرمد علی بھاگت، ایگزیکٹیو ممبر راناجواد احمد،زاہد طالب،رشیدا حمد ملک،چوہدری ارشد گجر،صغیر احمد چوہدری،شہاب سرور،ڈاکٹر عمرجمیل،فہد دارنی،پروفیسر ایوب،سکندر علی،ملک احمر،میاں سجاد علی،ندیم مقبول،چوہدری محمد اکرم،نوید احمداور منیجر صادق کلب محمد ظفر اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔