fbpx

فیصل تقوی بینک میں دھماکہ 22افراد زخمی

sadiqabad blast rahim yar khan news

صادق آباد،ماچھی گو ٹھ:صادق آباد نشتر چوک کے قریب فیصل تقوی بینک میں دھماکہ 22افراد زخمی ،4کی حالت تشویش ناک جنکو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا ،آر پی او بہاولپور عمران محمود ،ڈی سی اوجمیل احمد جمیل ،ڈی پی اورحیم یار خان عمر سلامت ،اے ایس پی سرکل صادق آباد جائے وقوعہ پر پہنچے جبکہ ریسکیوٹیموں کی فوری امدادی کاروائی سے ملبے تلے درجن بھر افراد کی جان بچ گئی ،دھماکہ اتنی زوردار تھا کہ آس پاس کی دکانوںکی چھتیں بھی گر گئیں ،عینی شاہد جاوید اقبال نے بتایا کہ وہ جیسے ہی بینک میں دوقدم آگ گیا دیکھا تو کیشیر کی پاس اچانک آگ بھڑکی اور دھماکہ ہو اگیا بلڈنگ زمین بوس ہو نے لگی بھاگ کر جان بچائی زخمیوں میں جن حالت تشویش ناک ہے ان میں راشد ولد حنیف ،اسماعیل ولد شریف سکنہ آدم صحابہ ،اظہر ولد فرہاد سکنہ مظہر فرید کالونی ،زاہد ولد غلام عباس سکنہ ٹبہ ظاہر پیر ،یعقوب ولد شملہ خان ،محمد عالم ولد غلام قادر کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹی ایچ کیو صادق آباد میں موجود زخمیو ں میں محمد قاسم ولد سرور ،کاشف ولد علی محمد ،عامر ولد جمیل احمد ،جاوید اقبال ولد رشید احمد سکنہ لاڑ ،احترام ولد حق نواز سکنہ کبیر والا ،معاویہ ولد خلیل سکنہ آرائیں کالونی ،شاہد ولد خلیل فیصل بینک ،غلام حسین ولد جہانگیر سکنہ عوامی کالونی ،عاصم ولد سردار سکنہ عوامی کالونی محمود علی ولد اللہ دتہ غلام رسول کالونی ،عدنا ن ولد کمال سکنہ بستی کلواڑ اور غلام فرید ولد عزیزسکنہ مدینہ کالونیصادق آباد شامل ہیںواقعہ اطلاع ملتے ہی تھا نہ صادق آباد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور سرکل بھر کی پولیس کو اے ایس پی سرکل صادق آباد ڈاکٹر حفیظ الر حمن بگٹی نے طلب کر لیا اور جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ریسکیو کی فوری کاروائی ملبے تلے دبے افراد کو نکالا گیا

sadiqabd blast hospital
sadiqabd blast hospital

دھماکہ کی اطلاع جنگل میں اگ کی طرح پھیلی سارا شہر جائے وقوعہ کے پاس امڈ آیا جبکہ صادق آباد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں امر جنسی نافذکردی گئی اسٹنٹ کمشنر صادق آباد کاشف ڈوگر فوری طور پر ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی فوری طبی امداد کر نے کی ہدایت کی جبکہ آر پی اوبہاولپور عمران محمود ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اے ایس پی سرکل صادق آباد ڈا کٹڑ حفیظ الر حمن نے جائے وقوعہ کا معا ئنہ کرایا اورواقعہ کے حوالے بریفنگ دی دھماکے کی خبر سن کر عوامی نمائندے بھی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے جن میں پی ٹی آئی رہنماجام اللہ یارولانہ ،سجادوڑائچ ،طالوت سلم باجوہ ،حاجی ریاض چیمہ ،عبدا لستار چانگ ،سردار وحید حسن خان ڈاہرشامل ہیں سابق گورنرپنجاب مخدوم سید احمد محمود ،ایم پی اے سردارممتاز چانگ ،مخدوم مر تضی محمود ،وڈیرہ ارشاد شر ،نبی بخش مہر ،حاجی احمد یارولانہ ،میاں عبدا لواحد شیخ ،جام منصور جھک ،رئیس وسیم ورند ،رئیس ندیم ورند ،بلال ہاشمی ،جام اسد ولانہ ،دھنی بخش ،اے ڈی ناصر مہر ،ملک بشیر ،اے جی مہر نے واقعہ کی شدید مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا ڈی پی اورحیم یار خان عمر سلامت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بم ڈسپوزل سمیت ضلع بھر کی تمام محکمہ جات موجود ہیں واقعہ کو تمام زاویوں سے دیکھ رہے ہیں ابھی تو بم کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے ،ڈی سی اوجمیل احمد جمیل نے بھی
میڈ یا سے گفتگو میں کہا کہ زخمی کی طبی امداد جاری ہے ابھی تک کسی کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں

sadiqabad blast rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »