fbpx

صادق آباد میں صحافی دلبر حسین پر اغوا کے بعد بدترین تشدد کیوں کیا گیا وجہ سامنے آگئی

صادق آباد میں صحافی دلبر حسین پر اغوا کے بعد بدترین تشدد کیوں کیا گیا وجہ سامنے آگئی

رحیم یارخان(صادق آباد )بنگلہ منٹھار میں سودخوروں کے خلاف خبرشائع کرنے پر صحافی دلبر حسین کو مہنگا پڑگیا،

سودخوروں نے خبر لگانے کی پاداش میں دلبر حسین کو اغواء کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا،حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس تھانہ منٹھار نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

صادق آبادکے نواحی علاقہ بنگلہ منٹھار میں صحافی دلبر حسین کو سودخوروں کے خلاف خبر لگانا کو مہنگا پڑگیا،

سودخوروں نے صحافی کو اغواء کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، 15سے زائد افراد نوجوان کو 40منٹ تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے، حالت غیر ہونے پرنوجوان کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،

تشدد کا نشانہ بننے والے دلبر حسین کی حالت تشویشناک ہے زخمی نوجوان کے جسم پر تشدد کے واضح نشان بھی موجود ہیں،

دلبر حسین نے چندروز قبل سودخوروں کے متاثرہ افراد کے احتجاج کی کوریج کر کے اخبا رمیں خبر شائع کی تھی،

جسے بااثر سودخورمافیا نے متاثرین کی آواز بننے کی سزا دی،گزشتہ کئی دنوں سے دلبر حسین کو سودوخوروں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھی اور آج اس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا،دوسری جانب تھانہ بنگلہ منٹھارپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close