fbpx

صادق آباد میں سائرہ نے مزمل سے پسند کی شادی کر لی

رحیم یارخان:پسند کی شادی ( Love marriage ) کرنے پر بھائی اور رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے‘قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں اورمیرے خاوند کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں‘

مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میرے ساتھ زبردستی کی گئی ہے بلکہ میں نے اپنی رضا مندی سے محمد مزمل کیساتھ نکاح و شادی کر لی ہے

ان خیالات کا اظہا ر مظفرگڑھ کے علاقہ تھانہ حدود شاہ جمال کی رہائشی سائرہ نے گزشتہ روزاپنے خاوندمحمدمزمل کے ہمراہ گڈو میں اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔

انھوں نے بتایاکہ ہم نے اپنی آزاد مرضی سے سیشن کورٹ کندھ کوٹ میں شادی ونکاح کر لیا ہے۔ سائرہ نے مزید بتایا کہ میرے والد لیاقت علی میرے کزن مظہر حسین،بھائی دلاور اور چاچو شوکت منصور سے ہمیں جان کا خطرہ ہے،

مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میں اپنے والدین کے گھر سے کوئی سامان لے کر آئی ہوں، اب میرے والد میرے بھائی جان کے دشمن بن گئے ہیں جو آئے روز ہمیں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انھوں نے پولیس کے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

# Love marriage

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »