fbpx

بد بخت بیٹے نے تیز دھار آلہ کیساتھ حقیقی ماں کا گلہ کاٹ دیا

Sadiqabad Murder

بد بخت بیٹے نے تیز دھار آلہ کیساتھ حقیقی ماں کا گلہ کاٹ دیا ‘ ماں نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی‘بھابھی چھڑانے آئی تو ملزم نے اس پر بھی حملہ کر کے لہولہان کر دیا‘ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ‘عوام نے ملزم کو پکڑ کر پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا ۔
ورند کالونی میں22سالہ ذہنی معذور نوجوان سکندر مغل نے گھر میں خون کی ہولی کھیل دی ، حقیقی والدہ 55سالہ ممتاز بی بی کے گلے پر ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا جبکہ بچانے کیلئے آنے والی 22سالہ ظل ہما ء بھابھی کو بھی ٹوکے کے وار کرکے شدید زخمی کردیا شور واویلا سن کر اہل علاقہ گھر میں داخل ہوئے اور خون میں لت پت ملزم کو آلہ قتل سمیت پکڑ لیا جسے بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔جبکہ بھابھی ظل ہما کو ریسکیو 1122نے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد منتقل کیا ، حالت تشویشناک ہونے پر اسے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان ریفر کردیا گیا ۔ ہمسائیوں کے مطابق ملزم سکندر مغل کا ذہنی توازن خراب ہے اور اکثر جھگڑتا رہتا تھاملزم نے ایم کام بھی کر رکھا ہے،تین روز قبل اس نے گھر والوں کو کہا کہ اسکا علاج کرائیں یہ کچھ کر بیٹھے گا، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Sadiqabad Murder

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »