صادق آباد آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ،ایک جابحق

رحیم یارخان : ایم فائیو موٹروے پر تیز رفتار آئل ٹینکر ٹائر پھٹ جانے سے بے قابو ہوکر الٹ گیا اور آگ لگ گئی‘ 22سالہ نوجوان موقع پر جھلس کر جاں بحق‘دوسرا شدید زخمی‘ ہسپتال منتقل‘ریسکیو فائر فائیٹر نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا۔تفصیل کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والاآئل ٹینکر نمبریLVS-577جو کہ 48ہزار لیٹر ڈیزل سے لوڈ تھا جو مرید شاخ کے نزدیک ایم فائیو موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث اچانک ٹائر پھٹ جانے پر بے قابو ہوکر سڑک پر الٹ گیا اور ڈیزل لیک ہونے کی وجہ سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے دور دراز علاقوں میں بھی دیکھے گئے‘حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس‘ریسکیو 1122‘مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی‘حادثے کے نتیجہ میں آئل ٹینکر میں سوار 22سالہ سیکنڈ ڈرائیور احمد علی آگ لگنے کے باعث جھلس کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر پہنچ جاں بحق ہوگیا جبکہ 55سالہ ڈرائیور محمد اصغر شدید زخمی ہوگیا‘ریسکیو 1122نے لاش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا‘موٹروے پولیس نے جائے حادثہ کے 5سو میٹر کے ایریا کو سیل کرکے ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا‘ریسکیو 1122نے آپریشن کرتے ہوئے آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

sadiqabad fire in oiltanker

رہسکیو کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ،

Exit mobile version