شہید ذوالفقار علی بھٹوکی برسی پر چاروں تحصیلوں سے قافلے روانہ ہوںگے،سردارحبیب الرحمن خان

sadiqabad peoples party

صادق آباد:قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو 1973ءکا آئین دیا اور جمہوریت کو مضبوط اور مسحکم کر کے ناقابل فراموش کردار ادا کر کے تاریخ رقم کر دی ۔ ان کی برسی پر ضلع رحیم یار خان کی چاروں تحصیلوں سے قافلے روانہ ہوںگے۔ پیپلز پارٹی کے تنظیم سازی کے عمل کو مزید منظم اور فعال کرنے کے لیے حکمت عملی اپنا رہی ہے جس سے گراس روٹ لیول پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار پےپلزپارٹی کے ضلعی صدر سردارحبیب الرحمن خان گوپانگ ‘ضلعی جنرل سےکرٹری چوہدری جہانزےب ‘ضلعی نائب صدر سردار غلام عباس گوپانگ‘ضلعی سیکرٹری اطلاعات مرشدسعید‘تحصیل جنرل سےکرٹری چوہدری شہزاد عادل باجوہ‘سٹی صدر میاں خالد بن سعید‘ جنرل سےکرٹری بشیر سومرو‘ صدر پیپلزلائرز فورم ملک عبدالرؤف سولنگی و دیگر نے پارٹی دفتر میں عہدیداران و کارکنان کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پارٹی کے درینہ کارکنوں ، ورکروں کیساتھ ہر ممکن تعاون اور ان کی عزت و وقار کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ تمام تنظیمیں پارٹی کو فعال کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کہ 4اپریل کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے حوالے سے تمام انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے ۔ گڑھی خدا بخش جانے والے قافلوں کی قیادت صدر جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی مخدوم سید احمد محمود کریں گے پیپلز پارٹی کے موجودہ و سابقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شر کت کریں گے ۔ انہوں نے مزےد کہا کہ پیپلز پارٹی نہ ختم ہونے والی جماعت ہے حکمران اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کو پس پردہ ڈال کر عوام سے کےے ہوئے وعدوں کی تکمیل کو پورا کرنے کے لیے اپنا سنجیدگی سے کردار ادا کریں ۔ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے لازوال قربانی دیکر جو مثال قائم کی ہے اسے ہمیشہ تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جاتا رہے گا ۔اجلاس مےں جام امجد بھیٹ ، حکیم ارشاد بھائیو ، عزیز اللہ خان ‘ منزہ عرفان‘ سردار ظفر عباسی‘ مختار الحسن گل‘اسرار چوہان‘حاجی ابراہےم لاڑ‘رئےس جہانگےر ورند‘ موہن لعل‘خادم حسےن ودیگر موجود تھے ۔

sadiqabad peoples party

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »