fbpx

پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین، تجربہ کار اور منظم فوج ہے,سردار رئیس محبوب احمد

sadiqabad tehreek insaf
صادق آباد :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار رئیس محبوب احمد خان ، سابق صوبائی وزیر سردار رفیق حیدر خاں لغاری ، سابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ ، صوبائی رہنما چوہدری سجاد احمد وڑائچ ، چوہدری آصف رشید، چوہدری عادل جاوید وڑائچ، سردار فرحان خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا قدم ہے ۔ ملکی استحکام ، جمہوریت کی مضبوطی ، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی پاسداری تحریک انصاف کی قیادت کا عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین، تجربہ کار اور منظم فوج ہے، ملک کا ہر جوان اور سپاہی ملکی دفاع کے جذبہ سے سرشار ہے، مادر وطن کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔بلاشبہ پاکستان ایک طاقتور قوم ہے اور ملک دشمن عناصر سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت اور قوت رکھتی ہے ۔مادر وطن کے دفاع کے لئے ہماری پاکستانی قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، پاکستان کا ہر جوان اور سپاہی ملکی دفاع کے جذبہ سے سرشار ہے۔ عمران خان کی صورت میں ایماندار اور دیانتدار قیادت موجود ہے۔ سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھیں گے اور عظیم قوم کی عزت و وقار کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت جس طرح کی حکمت عملی اپنا کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لےے کوشاں ہے اس سے پاکستان کے غریب عوام کو ریلیف ملے گا ۔ وزیر اعظم نے بھوک مٹاؤ پروگرام کا آغاز کر کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقہ کے عوام کی بھر پور ترجمانی کی ہے ۔

sadiqabad tehreek insaf

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »