ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس کے لئے حفاظتی کٹس ضلعی انتظامیہ کے حوالے

رحیم یا رخان:نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس کے لئے حفاظتی کٹس ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی۔
پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ(پی پی ای) حفاظتی کٹس میں این95ماسک،گاﺅن،گوگلز، شو کور، سرجیکل ماسک،کیپس،گلوز،فیس شیلڈ اورحفاظتی سوٹ شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ کی حفاظت کے لئے بھجوایا گیا
سامان سٹیشن کمانڈر 60برگیڈ برگیڈئیر عاطف مجتبیٰ نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا اور منیجر پنجاب ہیلتھ فیسلٹیشن منیجمنٹ کمپنی کے حوالہ کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے طبی عملہ کے لئے فراہم کردہ حفاظتی سامان کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو فراہم کیا جائے گاضلعی انتظامیہ بروقت حفاظتی سامان فراہم کرنے پر این ڈی ایم اے کی شکر گزار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس ایک گلوبل ایمرجنسی ہے جس کا ہم سب کو سامنا ہے اور کورونا کے خلاف جنگ سے نمٹنے کے لئے حکومت ، عوام اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس و دیگر سٹاف کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں میں محدود رہیں تاکہ اسے بروقت شکست دی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »