fbpx

صادق آباد میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیاگیا

پاکستان لائف کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیاگیا‘ جس میں ایس پی موٹر وے پولیس عاطف شہزاد‘ ڈی ایس پی موٹر وے فراصت علی بھنڈر‘ سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ‘ انچارج ریسکیو 1122عاشق محمود‘ محمدسلیم‘ فاروق شیخ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی موٹر وے عاطف شہزاد نے کہاکہ موٹر وے قوانین پر عملدر آمد کر کے حادثات سے بچا جاسکتا ہے موٹر سائیکل سوار ہیلیمنٹ پہن کر سفر کریں، سائیڈ شیشوں کا استعمال یقینی بنایاجائے اسی طرح تین سواروں سے گریز کیاجائے، غلط سائیڈ سے کراسنگ بھی حادثات کا سبب بنتی ہے انسانی زندگی بہت قیمتی ہے اس کی حفاظت ہمیں خود کرنا ہو گی۔ ڈی ایس پی فراصت علی بھنڈرنے کہاکہ پاکستان لائف کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد احسن اقدام ہے اس سے شہریوں میں شعور آگاہی پیدا ہو گی،قومی شاہراہ پر سفر کرنیوالوں کو سختی سے ہیلمنٹ پہننے کی ہدایات کی گئی ہیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔ سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ نے کہاکہ زندگی ایک بار ملتی ہے جسے بچانے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی، موٹر سائیکل سوار کیلئے ہیلمنٹ بہت اہمیت کا حامل ہے موٹر سائیکل کے حادثات میں اکثر ہیڈ انجری ہوتی ہے ہیلمنٹ کے استعمال سے حادثہ کی صورت میں محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ چیئرمین پاکستان لائف کیئر فاؤنڈیشن میاں محمد شریف راشد نے کہاکہ ملک کی تعمیر وترقی کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردارادا کرنے کی ضرورت ہے، شجر کاری مہم کے دوران پاکستان لائف کیئر فاؤنڈیشن ضلع بھر میں ہزاروں پودے لگا چکی ہیں جس میں زیتون کے پودے بھی شامل ہیں، اسکے علاوہ رفاعی اور فلاحی کام بھی کیے جارہے ہیں،

انھوں نے مزید کہاکہ حادثہ کی صورت میں انسانی زندگی کو بچانے کیلئے شہریوں اور طالب علموں میں ہیلمنٹ تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ موٹر سائیکل سوار ہیلمنٹ پہن کر سفر کریں۔ سیمینار میں پاکستان لائف کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے شہریوں میں ہیلمنٹ بھی تقسیم کیے گئے اور تمام مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر بھی دیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close