سیفٹی ونگ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابرکے ہمراہ ریسکیو1122کی کمیونٹی سیفٹی ونگ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابرکے ہمراہ ریسکیو1122کی کمیونٹی سیفٹی ونگ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔(رحیم یارخان)سپریٹنڈنٹ جیل سید بابرعلی کی استدعا پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستاربابرکی سربراہی میں ریسکیو1122کی کمیونٹی سیفٹی ونگ کی ٹیم نے ضلعی جیل کا دورہ کیا۔ٹیم نے جیل کے آفس بلاک،ہسپتال،کیچن اور دیگر اہم مقامات میں فائر سیفٹی کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہم نقاط کی نشاندہی کی۔دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستاربابر اورسپریٹنڈنٹ جیل سید بابر علی نے آفس بلاک،ہسپتال اور کیچن کے عملے کو فائر سیفٹی اورینٹیشن،بیسک لائف سپورٹ،ہنگامی انخلاء اور دیگر سیفٹی کورسزکے ذریعے عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے مرحلہ وار شیڈول مرتب کرکے ان کے اجرا کاباہمی فیصلہ کیا۔ٹیم نے اہم مقامات پر آگ بجھانے والے آلہ (سیلنڈرز) وفائر ہائیدرینٹ کی تنصیب اور ہنگامی صورتحال یا آگ لگنے کی صورت میں اسمبلی ایریاپوائنٹ کی تشکیل،بجلی کی تاروں وگیس پائپ لائن کی سیفٹی میں بہتری کے لیے سفارشات کیں۔دونوں افسران نے باہمی طورپر ضلعی جیل میں پولیس اہلکاروں اور قیدیوں کے لیے حفاظتی اقدامات مزید بہتر بنانے کے لیے بہترین روابط جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ڈاکٹر عبدالستار بابر نے ریسکیوٹیم کو جیل کے فوکل پرسن کے ساتھ مل کر جلد فائر سیفٹی کورسز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے احکامات دیئے۔آخر میں ڈاکٹر عبدالستار بابر،سیدبابرعلی،ریسکیوافسران و پولیس افسران کا گروپ فوٹو لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »