سما نیوز ، نیوزون اور 92نیوز میں اینکرز کی انٹریاں

نائنٹی ٹو نیوز کو خیرباد کہنے والے معروف اینکر علی ممتاز اب نیوزون  کی اسکرین پر نظر آرہے ہیں۔

یہاں سے وہ پروگرام رائٹ اینگل کررہے ہیں۔۔ نائنٹی ٹو چھوڑنے کے بعد انہوں نے مختصر دورانیہ کے لئے ٹوئنٹی فور نیوز بھی جوائن کیا تھا اور الیکشن  کی نشریات کی تھیں۔

دوسری طرف سینئر صحافی  اور اینکرپرسن اویس توحید نے پبلک نیوز چھوڑ کر نائنٹی ٹو نیوز جوائن کرلیا ہے، جہاں سے وہ انیس اگست سے روزانہ پروگرام مقابل میں معروف تجزیہ کار ہارون رشید کےساتھ آن ائر ہوا کریں گے۔۔اویس توحید نے گزشتہ سال نومبر میں پبلک نیوزجوائن کیا تھا اور وہاں سے پروگرام کراس چیک کیا کرتے تھے،۔۔اسی طرح سما وانتظامیہ نے جی این این مارننگ شو کے اینکر کو بطور نیوز اینکر رکھ لیا ہے،اور اس سے نائٹ شفٹ دے دی گئی ہے جب کہ نائٹ شفٹ کے اینکر کو دن میں شفٹ کردیاگیاہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سما کو ایک اور اینکر کی تلاش ہے کیوں کہ انہیں خدشہ ہے کہ فیصل کریم کے بعد ان کا ایک اور اینکر اڑان بھرنے کے قریب ہے۔ (سما نیوز نیوزون ) ( رحیم یارخان )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close