fbpx

وزارت ریلوے نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

وزارت ریلوے نے بھارتی ریلوے کی جانب سے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس ٹرین آپریشن بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے کی جانے والی اپیل مسترد کردی۔

وزارت ریلوے نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ بھارت جانے والی سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کا آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

وزارت ریلوے نے دفتر خارجہ کی منظوری کے بعد بھارت جانے والی دونوں ٹرینوں کو تاحال نہ چلانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیلکیے جانے کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ پاکستان نے دوستی بس سروس کو بھی بند کردیا ہے۔(رحیم یارخان )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close