fbpx

الگ صوبہ بننے سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا

Saraiki Foundation Pakistan rahim yar khan

سرائیکی فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین جام اظہرمراد لاڑ نے کہاہے کہ پاکستان پانچ اکائیوں کا مجموعہ ہے ،پنجابی،بلوچی،پشتو اور سندھی اکائیوں کے ساتھ ساتھ سرائیکی اکائی پاکستان کے استحکام اور عدم توازن کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے ،الگ صوبہ بننے سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا ،پی ٹی آئی نے جن وعدوں کی بنیا د پر الیکشن جیتا تھا وہ وعدے محض نعرے ثابت ہورہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوںنے سرائیکی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار احمدخان کانجو ،سرائیکی فائونڈیشن کے وائس چیئرمین عالمگیرخان ،آصف مسعود بھٹہ کے ہمراہ معروف سرائیکی دانشور میر حسان الحیدری چانڈیو کے ساتھ ایک ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ سرائیکی خطے کو الگ صوبہ بنانے کا دعوی کرنے والوں نے ملتان کی میونسپل حیثیت ختم کرکے سرائیکی خطے کے لوگوں کوغلامی کا پیغام دیا ہے سرائیکی فائونڈیشن ملتان کی میونسپل حیثیت کے ختم کرنے کی پرزور مذمت کرتی ہے ۔سرائیکی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما احمد خان کانجو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب بیوروکریسی اور اسٹبلیشمنٹ سرائیکی وسیب کی دشمن ہے ،سرائیکی خطے کے لوگ اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے بیدار ہوچکے ہیں،حکمران الیکشن کے دنوں میں صوبے کا لولی پاپ دیکر وسیب کے لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں ۔اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ملاقات کے موقع پر جام اظہرمراد اور احمدخان کانجو نے معروف سرائیکی دانشور میر حسان الحیدری چانڈیو کو سرائیکی اجرک پہنائی

Saraiki Foundation Pakistan rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »