fbpx

سرائیکی امن سلامتی اورمحبت کی علامت ہے

saraiki foundation rahim Yar khan

رحیم یارخان:سرائیکی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 6اپریل سرائیکی قراردادکے موقع پرڈسٹرکٹ بارمیں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے بانی سرائیکی وادیب دانشورمیرحسان حیدری چانڈیونے کہاہے کہ سرائیکی کی بنیاد1962ء میں 6اپریل کوخطے کے مختلف برادریوں اورقوموں کے لوگوں نے میری قراردادپرمتفقہ طور پرسرائیکی کی بنیادرکھی مجھے سرائیکی تخلیق کرنے پرفخرہے‘ سرائیکی امن سلامتی اورمحبت کی علامت ہے اس کولسانی بنیادوں پرنہ لیاجائے خطے میں بسنے والے تمام لوگ سرائیکی ہیں ہم نے صرف ریاستی‘ ڈہروی‘ جھنگوی اوردیگرعلاقوں کی بٹی ہوئی زبانوں کوسرائیکی میں یکجاکیاجومیرے لیے ایک اعزازہے‘ اس موقع پرسرائیکی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جام اظہرمرادلاڑ ایڈووکیٹ‘ ڈسٹرکٹ بارکے نائب صدرمیرعامرخان کورائی‘ سابق صدرسلیم اللہ خان جتوئی‘ سابق جنرل سیکرٹری باہوشاہ‘ وڈیراعاشق سانگی‘ احمدخان کانجو‘ محمدریاض کھرل‘ جام آصف مسعودبھٹہ‘ نبی بخش خان سنگھیڑا‘ شاہدخان کانجو‘ مرزاامین خان‘ فہیم خان سمیت دیگرمقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔

saraiki foundation rahim Yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »