fbpx

دنیا میں مذہب اور ثقافت دونوں کی بنیادیں اور ستوں مضبوط ہیں,جام فضل احمد گانگا

saraiki qaumi movement
 پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد ، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی جنرل سیکرٹری جام فضل احمد گانگا نے کہا ہے کہ سرائیکی ثقافتی دن 6مارچ ہمارے ثقافتی عید کا دن ہے.
دنیا میں مذہب اور ثقافت دونوں کی بنیادیں اور ستوں مضبوط ہیں.عوام کی سوچوں، ذہنوں اور دلوں پر دونوں کےگہرے اثرات ہوتے ہیں.
سرائیکی زبان و ثقافت صدیوں پرانی ہے.بلاتفریق زبان و نسل سرائیکی اجرک ڈے سرائیکی خطے کے عوام  کا مشترکہ تہوار ہے.
حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ میں آج کادن اپنے دوستوں کو محبتوں کے رنگ میں رنگوں گا انہیں سرائیکی اجرکیں پہناؤں گا. سرائیکی خطہ اولیائے کرام کی پرامن سر زمین ہے.
اس خطے کےلوگوں نےہمیشہ محبتیں تقسیم کی ہیں.صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لا کر وفاق اور صوبوں متوازن کیا جائے. سرائیکی شناخت کی مخالفت کرنے والے نا عاقبت اندیش لوگ ہیں.
اللہ اور اس کےرسول ص کے فرمان سے بے خبر ہیں. زبانیں، قبائل اور قومیں اللہ تعالی کی پیدا کردہ اظہار کا ذریعہ اور شناخت کا وجود ہیں.
حاجی نذیر احمد کٹپال نے ثقافتی دن کا آغاز دوستوں کو سرائیکی اجرکیں پہنا کر کیا.
انہوں پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں جام ایم ڈی گانگا، جام فضل احمد گانگا، ملک اللہ نواز مانک و دیگر کو ان کے گھروں پرجاکر سرائیکی ثقافتی ڈے کی مبارکباد دی اور انہیں اجرکیں پہنائیں
saraiki qaumi movement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »