fbpx

سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے وکلاء کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا,حسان مصطفے

saraiki suba rahim yar khan

رحیم یارخان :سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے وکلاء کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔ان خیالات کااظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدرظہوردھریجہ نے رحیم یارخان بارروم میں صدرباررئیس حسان مصطفے ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا‘ اس موقع پرغلام جیلانی خان ایڈووکیٹ‘ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مخدوم سیدذوالفقارشاہ‘ میاں ماجدایڈووکیٹ‘ حافظ عبدالخالق خان لنگاہ‘ فلک شیرخان گوپانگ‘ قاضی شرجیل‘ فقیربخش خان جونیجو‘ فلک شیرخان درگھ ودیگرموجودتھے‘ ظہور دھریجہ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نے سرائیکی کلچرڈے مناکربہت بڑاکام کیااورڈسٹرکٹ بارکی طرف سے وسیب کے حقوق‘ سرائیکی صوبے کے قیام اورانسانی حقوق کے حوالے سے خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکتا‘ رئیس حسان مصطفے ایڈووکیٹ نے کہاکہ صوبہ خطے میں بسنے والے ہرانسان کی ضرورت ہے سرائیکی پنجابی کامسئلہ نہیں اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ وفاق پاکستان متوازن بنایاجائے اوروسیب میں بسنے والے کروڑوں لوگوں کے حقوق فراہم کیے جائیں دوصوبوں کے نام پرلڑایانہ جائے بلکہ صوبے کاقیام عمل میں لایاجائے۔

saraiki suba rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »