صوبہ سرائیکستان کی تحریک اورقیام کا مطالبہ خالصتا عوامی ہے. ایم ڈی گانگا

 گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا، فلم ڈائریکٹر جام مشیر عاصی، ملک اختر کھوکھر نے عوامی شاعر و گلوکار رفیق ساحل کے آفس میں سرائیکی صوبے کے قیام کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سرائیکستان کی تحریک اورقیام کا مطالبہ خالصتا عوامی ہے. متوازن اور مستحکم پاکستان کے لیے صوبہ سرائیکستان وقت کی ضرورت ہے. سرائیکی خطہ پاکستان کی وحدت کا مرکز اور بنیاد ہے.بہاول پور بحالی نئے صوبے کے قیام میں روڑے اٹکانے کا منصوبہ اور تخت لاہور کے ایجنٹوں کا نعرہ ہے. بہاول پور صوبہ نہیں مملکت خداداد ریاست تھی.کوئی بتا سکتا ہے کہ بہاول پور کو صوبہ کب اور کس نے بنایا تھا. کیا اس کی حیثیت وطن عزیز کے دوسرے صوبوں کی طرح تھی.کون کون اس صوبے کا گورنر رہا?. اگر کسی کے پاس ان سوالوں کے جواب نہیں ہیں تو وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں. جام ایم ڈی گانگا نے مزید کہا کہ سرائیکی شاعر اور گلوکار سرائیکی صوبہ تحریک کے سرگرم اور گراس روٹ لیول پر خدمات سر انجام دینے والے بنیادی کارکنان میں سے ہیں. رفیق ساحل جیسے انقلابی و مزاحمتی شاعر سرائیکی تحریک کا اثاثہ ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close