تمام اضلاع میں میرٹ پرترقیاتی کام کروائے جائیں گے, سردارعثمان بزدار

sardar usman buzdar rahim yar khan news

رحیم یارخان: وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہاہے کہ صوبہ کومثالی بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں‘
پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کی محرومیوں کااحساس ہے اورانشاء اللہ عوام کوان کے حقوق ہرصورت فراہم کریں گے‘
بہت جلدنئے بلدیاتی نظام کی منظوری کے بعد حقیقی عوام دوست نظام متعارف کروائیں گے‘ پنجاب کے تمام اضلاع میں میرٹ پرترقیاتی کام کروائے جائیں گے‘ اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے مسائل بتائیں فوری حل کریں گے۔
لاہورمیں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشرزکوۃ چوہدری محمدشفیق اوروائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی جانب رواں دواں ہیں عوام کوان کے بنیادی حقوق فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے اوروہ خودہرضلع میں جاکرعوامی مسائل بارے آگاہی حاصل کریں گے تاکہ عوام کودرپیش مشکلات سے نجات ملے‘
قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ چوہدری محمدشفیق اورچوہدری نعیم شفیق نے عثمان بزدارسے تفصیلی سیاسی وعلاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیااوررحیم یارخان کے لیے ڈویلپمنٹ فنڈجاری کرنے سمیت دیگرعوامی مسائل حل کرنے پرزوردیاجس پروزیراعلی نے تمام معاملات فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

sardar usman buzdar rahim yar khan news

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close