fbpx

سکول آف ربوٹکس کے زیراہتمام بچوں کی موثر پرورش اور تربیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد.

School Of Robotics

رحیم یارخان: سکول آف ربوٹکس کے زیراہتمام بچوں کی موثر پرورش اور تربیت کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا .
سیمنار میں ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین‘ سکول کے بچوں کی ماؤں اور مختلف تعلیمی اداروں کی سربراہوں نے شرکت کی۔
سیمینار میں شیخ زاید ہسپتال کے شعبہ سائیکاٹری ڈیپارٹ کے ہیڈ ڈاکٹر علی برہان مصطفی نے خصوصی شرکت کی اور بچوں کی ذہنی تربیت اور پرورش کے حوالے سے لیکچردیا۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچے والدین کی خصوصی توجہ چاہتے ہیں‘ بچوں کو وقت دینا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچے ڈپریشن کا شکار اور ہوں اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر ضد کریں تو ان کے ساتھ وقت گذاریں اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے سیمینار میں شریک خواتین کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔اس موقع پر سکول آف ربوٹکس کے منیجنگ ڈائریکٹر سعدجمال‘ پرنسپل الہدٰی سکول مسز تسلیم فضلی‘ پرنسپل دانش سکول میڈم روبینہ‘ مسز رابعہ اطہر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
سیمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر علی برہان مصطفی نے سکول آف ربوٹکس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور بچوں کی جانب سے بنائے مختلف ربوٹس اور پراجیکٹس کو سراہا۔ اس موقع پر سکول کی جانب سے ڈاکٹر علی برہان مصطفی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

School Of Robotics

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close