fbpx

پولیس کا سود خوروں کیخلاف ایکشن‘ 2ملزمان گرفتار

پولیس تھانہ سٹی کا سود خوروں کیخلاف ایکشن‘ 2ملزمان گرفتار‘سول جج صادق آباد کی عدالت نے درخواست بعد از گرفتاری خارج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ تفصیل کے مطابق مدعی افتخار احمد چوہدری نے تھانہ سٹی صادق آباد میں مقدمہ نمبر 322/19پنجاب منی لانگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر واکر الزام عائد کیا تھاکہ جاوید اختر، محمداسحق پسران نعمت علی سکنہ روہی کارپوریشن غلہ منڈی صادق آباد کیساتھ عرصہ تقریبا سات سال سے دوستانہ تعلقات تھے، ملزمان مذکورہ نے مجھ سے ڈیزل، پٹرول اور موبل آئل ادھار لیتے تھے، میں نے اپنے پٹرول کے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے باہر پٹرول پمپوں پر سپلائی کاکام شروع کر دیا، جس کیلئے ملزمان مذکورہ نے سائل کو رقم ایک کروڑ 64لاکھ روپے سود پردیے جس پر 4کروڑ72لاکھ روپے سود کی مد میں وصول کر چکے ہیں، جس کی بدولت مجھ سے 12چیک بغیر تاریخ کے وغیرہ حاصل کر لیے۔بعد ازاں اپنی اصل رقم اور سود کی رقم بذریعہ کراس چیک جاوید اختر ملزم اپنے اکاؤنٹ میں لیتے رہے جس کی بنک اسٹے ٹمنٹ بھی موجود ہے۔ اس طرح میں اپنی اصل رقم سے کئی گنا زائد کروڑوں روپے سود کی مدادا کر چکا ہوں، اب ملزمان مزید سود کا مطالبہ کر رہے ہیں، اب مجھے ملزمان چیک کی مد میں فوجداری کارروائی کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جس پر پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے ریمانڈ کے دوران ملزمان سے 12چیک بھی بغیر تاریخ برآمد کرلئے، گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران علاقہ مجسٹریٹ سول جج ملک عبدالقیوم کی عدالت نے ملزمان کی درخواست بعد از گرفتاری خارج کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close