رحیم یارخان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

رحیم یارخان :حکومت کی صوبہ بھرمیں سخت سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت۔
تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے حکم پرمحکمہ داخلہ پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی سیکورٹی کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیاہے
اس حوالے سے تمام ضلعی حکومتوں اورپولیس حکام کوآگاہ کردیاگیاہے ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں کوکسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
اس سلسلہ میں داخلی وخارجی راستوں پرسخت چیکنگ‘ مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرمکمل جانچ پڑتال اورسرکاری دفاتراوراہم پبلک مقامات اورعمارتوں کی سیکورٹی بھی بڑھانے کاکہاگیاہے
غفلت کے مرتکب افسران واہلکاران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی حکومتی احکامات پرضلعی حکومت اورپولیس حکام نے عملدرآمدشروع کرتے ہوئے تمام سرکل افسران وایس ایچ اوزکوہدایات جاری کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close