قذافی کالونی نمبر 2میں کئی ماہ سے جمع سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

رحیم یار خان:قدیمی دینی درسگاہ مدرسہ بدرالعلوم اور گنجان آبادی قذافی کالونی نمبر 2میں کئی ماہ سے جمع سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

تعفن پھیلنے سے مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے نمازیوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ڈپٹی کمشنر سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق وذافی کالونی نمبر 2کے رہائشی سید عثمان علی،بلال روف،عرفان شاہ،خلیل الرحمان شیخ،وسیم احمد،طاہر علی،اسد بھٹی،شہناز بی بی،زبیدہ سرفراز،مریم رانا اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے سیوریج لائن بند ہونے سے پورے علاقے میں سیوریج کا پانی جمع ہے اور جو گھروں کے اند داخل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے پوری کالونی میں تعفن پھیلا ہوا ہے۔

جس سے گھروں میں کھانے پینے اور گزرنے میں پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کے شہر کی قدیمی دینی درسگاہ مدسہ بدرالعلوم جس میں مسجد کے ساتھ ساتھ جنازہ گاہ اور عید گا بھی موجود ہے اس میں بھی سیوریج کا پانی جمع ہو کر جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے

جس سے مکانوں کی دیواریں گرنا شروع ہو چکی ہیں مسجد میں نماز اور جنازے کی آدئیگی کے لیے جانے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے پورے علاقے میں صفائی کی ابتر صورتحال ہے کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں پہلے صفائی والے 50روپے فی گھر لے حساب سے لیتے تھے اب 300سوروپے مانگتے ہیں

نادینے کے باعث صفائی سے انکاری ہیں۔کئی بار بلدیہ حکام کو درخواست گزاری ہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کے ہمارے علاقے میں فوری صفائی کرائی جائے تاکہ مکین اس پریشانی چھٹکارہ مل سکے ورنہ ڈی سی آفس کے باہر خواتین بچوں سمیت بھر پور احتجاج کریں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button