مخدوم علمبردار ہاشمی حلقہ احباب میں ہردلعزیز شخصیت کا درجہ رکھتے تھے,شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi rahim yar khan

رحیم یارخان ؒ وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی درگاہ عالیہ دولت پور قریشیاں آمد‘
جہاں پر انہوں نے سینئر وائس چیئرمین ضلع کونسل مخدوم علمبردار ہاشمی المعروف پیر پنوں شاہ کی وفات پر ان کے بھتیجے گدی نشین مخدوم حسن رضا ہاشمی اور انکے صاحبزادے مخدوم محمد ہاشمی سے اظہار تعزیت کرتے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔ درگاہ عالیہ دولت پور میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آمد پر مریدین کی کثیر تعداد بھی امڈ آئی جہاں پر وہ فرداً فرداً مریدین سے ملے اور گدی نشین مخدوم حسن رضا ہاشمی اور مرحوم کے صاحبزادے مخدوم محمد ہاشمی سے مختلف امورپر گفتگو کے دوران کہا کہ مرحوم مخدوم علمبردار ہاشمی کی ملکی سیاست میں علاقے میں امن کی علامت سمجھتی جاتی تھی مرحوم علاقہ سمیت حلقہ احباب میں ہردلعزیز شخصیت کا درجہ رکھتے تھے۔
بعد ازاں وزیر خارجہ ملتان روانہ ہو گئے ۔ اس موقع پر سابق ایم این اے سید کاظم علی شاہ ‘ مخدوم اسد رضا ہاشمی‘ مخدوم محسن رضا ہاشمی ‘ مخدوم ریاض گجر‘ ریاض احمد پہوڑ‘ سرداراحمد پہوڑ‘ محمد ارشد‘ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

 

Shah Mehmood Qureshi rahim yar khan

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close