fbpx

آستانہ عالیہ خانقاہ وارثیہ کے سجادہ نشین پیرطریقت روحانی پیشوا بیدار شاہ وارثی دورہ رحیم یارخان

رحیم یارخان: بزرگان دین کا تحریک پاکستان‘ اسلام کی سربلندی‘ امت مسلمہ کی وحدت اور محبت رسولؐ کا درس دینے میں اہم کردار ہے۔ان خیالات کااظہار آستانہ عالیہ خانقاہ وارثیہ کے سجادہ نشین پیرطریقت روحانی پیشوا بیدار شاہ وارثی نے رحیم یارخان میں اپنے تبلغی دورے کے دوران انجمن نوجوانان اسلام کے ضلعی صدر راؤ جان محمدوارثی کی رہائش گاہ پر جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی ناظم اطلاعات محمود حسن چوہان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انجمن اصلاح معاشرہ موضع قیصر چوہان کے جنرل سیکرٹری ظہیر عباس چوہان‘ شاہ نواز اویسی ودیگر بھی موجود تھے۔
پیر بیدار شاہ وارثی نے کہا کہ آج مسلمان شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں‘طرح طرح کے وبائی امراض لاحق ہیں جس کی اصل وجہ مسلمانوں کے اندر خود غرضی‘ مفاد پرستی اور دین مصطفیؐ سے دوری ہے۔انہوں نے کہا کہ خانقاہوں کے گدی نشینوں اور علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ فلاح انسانیت اور معاشرے کو بے راہ روی سے بچانے اور بے سہارا دکھی انسانیت کی خدمت کو ترجیح دے کر مسلمانوں کے اتحاد کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی دنیا وآخرت کی نجات صرف اور صرف احکام خداوندی اور سنت رسولؐ پر عمل پیرا ہونے اوربزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »