fbpx
رحیم یارخان

صادق آباد کی دو شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا گیا

shahzaib sadiq abad

ملک و قوم کے لیے کارہاۓ نمایاں سر انجام دینے پر جن شخصیات کو یوم پاکستان 23مارچ کو ایوان صدر میں قومی اعزازات سے نوازا گیا ان میں سے دو شخصیات کا آبائی تعلق صادق آباد سے ہے۔صادق آباد کی قابل فخر بیٹی گلگت بلتستان یونیورسٹی شعبہ اردو کی پروفیسر ڈاکٹر عظمی سلیم کو ان کی گرانقدر علمی و ادبی خدمات پر صدارتی تمغہ حسن امتیاز عطا کیا گیا۔ڈاکٹر عظمی سلیم کا آبائی تعلق صادق آباد شہر سے ہے۔آپ ماہر قانون زمرد زمان کی صاحبزادی اور ڈاکٹر قمرالزمان کی بھتیجی ہیں۔ ابتدائی تعلیم صادق آباد سے حاصل کی ۔ ایم سی گرلز سکول میں بھی زیر تعلیم رہیں۔آپ کی فیملی آج بھی صادق آباد میں رہائش پذیر ہے۔ڈاکٹر عظمی سلیم اپنی ہمشیرہ کے انتقال پر ملال کی وجہ سے آج ایوان صدر میں ایوارڈ خود وصول نہیں کرپائیں بلکہ یہ ایوارڈ ڈاکٹر صاحبہ کے دیور امجد شریف نے وصول کیا۔

Dr Uzma Saleemi
Dr Uzma Saleemi

ڈاکٹر عظمی سلیم کہتی ہیں کہ یوم پاکستان 2019 کے موقع پر تمغہ امتیاز کا اعلان کچھ دن پہلے میرے لیے بھی ایک سرپرائز تھا۔اس اعزاز کے لیے گلگت بلتستان کی حکومت، عسکری قیادت، انتظامیہ اور دیگر مہربانوں کی انتہائی شکر گزار ہوں۔جنہوں نے میری نیک نیتی سے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔اس کامیابی میں میری فیملی، دیگر احباب کے ان گنت احسانات بھی شامل ہیں۔

DR Uzma Saleemi
DR Uzma Saleemi

سب کی مبارک باد وصول کرنے کے بعد سوچا یہ تھا کہ 23 مارچ کو ایک تفصیلی پوسٹ میں سب کی محبتوں کا جواب دوں گی۔لیکن اللہ کی مرضی کچھ اور تھی۔ دو دن پہلے میری پیاری بہن کا اچانک انتقال ہو گیا۔ سو
آج میرے دیور امجد شریف نے یہ اعزاز وصول کیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ خوشیوں کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ مجھے یہ اعزاز ملنے پر آج میرے والد، والدہ اور بہن کے ساتھ ساتھ میرے سسر کی روحیں بھی خوش ہو رہی ہوں گی۔ اس موقع پر ان کی یاد سب سے بڑھ کر ہے۔
امسال 23مارچ یوم پاکستان پر اعلی صدارتی ایوارڈ پانے والے صادق آباد کے ایک اور بہادر سپوت پاکستان نیوی کے مرزا شاہ زیب مغل ہیں جنہیں بہترین پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی اور بے مثال بہادری ،عزم و شجاعت کا مظاہرہ کرنے پر تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ صادق آباد کے اس قابل فخر نوجوان کا تعلق لغاری کالونی سے ہے۔شاہ زیب نے اپنا اعزاز خود صدرمملکت عارف علوی سے وصول کیا۔

# shahzaib sadiq abad

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close