شیخ خلیفہ فاونڈیشن کی جانب چولستان میں مستخق افراد میں آٹا تقسیم کیا گیا

sheikh khalif foundation rahim yar khan news

رحیم یارخان:متحدہ عرب امارات کے صد ر اورسلطنت ابو ظہبی کے فرمانروا ایچ ایچ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی طرف سے گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی سندھ،بلوچستان اور پنجاب کے مخصوص علاقوں میں رمضان المبارک کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے مستحقین میں 20کلوگرام کے آٹے کے تھیلوں کی تقسیم کا کام زوروشور سے جاری ہے۔ابوظہبی پیلس رحیم یارخان کے زرائع کے مطابق پہلے ایک لاکھ 50ہزار تھیلے تقسیم کیے جاتے تھے۔ اب ان میں 50ہزا رمزید 20کلوگرام کے تھیلوں کااضافہ کردیاگیا ہے۔یہ کام سندھ کے علاقے گھوٹکی، بلوچستان کے ضلع خاران،واشک اورپنجاب کے علاقے راجن پور، روجھان،ڈیرہ غازی خان، یزمان، صادق آباد،لیاقت پور اورضلع رحیم یارخان  کے مخصو ص علاقوں میں جاری ہے اوراب تک تقریباً 40ہزار 20 کلوگرام والے تھیلے تقسیم ہوچکے ہیں

sheikh khalif foundation rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close