شیخ زید ہسپتال میں کورونا کے70مریض زیر علاج ہیں جبکہ 40بیڈز خالی ہیں,ڈاکٹر آغا توحید احمد

رحیم یار خان:شیخ زید ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری ایس او پیز کے تحت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،

شیخ زید ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے مختص آئسولیشن وارڈ میں 70مریض زیر علاج ہیں جبکہ 40بیڈز خالی ہیں اور 10مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

یہ بات ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید احمد نے ایک میڈیا گروپ کی جانب سے مسلسل حقائق سے منافی او رگمراہ کن رپورٹنگ کرنے پر حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز و طبی عملہ پوری قومی ذمہ داری کے ساتھ کورونا سمیت دیگر امراض میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہمی میں شب و روز کوشاں ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے وافر مقدار میں ادویات، بیڈز، آکسیجن سمیت دیگر ضرور ی آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس میں بتدریج اضافہ بھی کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا جیسے مشکل حالات میں جب حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی اپیل کر رہی ہے

Rahimyarkhan Corona
Rahimyarkhan Corona

ایسے مشکل حالات میں ایک بڑے میڈیا گروپ جیو نیوز کے رپورٹر اسلم ملک کی جانب سے حقائق سے منافی خبروں کی تشہیر کرکے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میڈیا گروپ نے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر آصف کے نام سے منسوب ایک خبر اپنے نیوز چینل پر آن ائیر کی جس میں شیخ زید ہسپتال میں آکسیجن اوربیڈز کی کمی جیسے حقائق سے منافی رپورٹ کو آن ائیر کیا گیا

corona case rahimyarkhan
corona case rahimyarkhan

جبکہ انہوں نے اس میڈیا گروپ کے رپورٹر سے کوئی ایسی بات شیئر نہیں کی اور رپورٹر نے ہمیشہ کی طرح غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایم ایس شیخ زید ہسپتال نے میڈیا نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے مشکل حالات میں پوائنٹ سکورنگ کرنے کی بجائے ذمہ دار ی کا مظاہرہ کریں اور مثبت انداز سے عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا پیغام پہنچائیں۔.

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button