شیخ زیدہسپتال کی گوررننگ باڈی کا12اپریل 2019ء کوجاری نوٹیفیکیشن بحال کردیا گیا

sheikh zaid hospital governing body rahim yar khan

رحیم یارخان:عدالت عالیہ بہاولپورہائیکورٹ نے شیخ زیدہسپتال کی گوررننگ باڈی کا12اپریل 2019ء کوجاری کیاگیانوٹیفیکیشن بحال کردیا‘ 13اپریل کوجاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں وکیل کی جگہ کسی اورکونامزدکرنے پرسٹے آرڈرجاری کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو15مئی کوریکارڈسمیت طلب کرلیا۔
محکمہ صحت پنجاب نے شیخ زیدہسپتال کی گورننگ باڈی کا12اپریل 2019ء کونوٹیفیکیشن جاری کیاجس میں صدرڈسٹرکٹ بارحسان مصطفے کوبطورممبرنامزدکیاگیالیکن 13اپریل 2019ء کودوبارہ نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے وکیل کی جگہ چیئرمین یونین کونسل احمدشاہ ہمدانی کونامزدکردیاگیا
جس پرصدربارحسان مصطفے نے عدالت عالیہ بہاولپورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکی جس پرعدالت نے 13اپریل کانوٹیفیکیشن خارج کرتے ہوئے 12اپریل2019ء کانوٹیفیکیشن بحال کردیااورنوٹیفیکیشن دوبارہ جاری کرتے ہوئے وکیل کی جگہ احمدشاہ ہمدانی کوممبربنانے پرسیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو15مئی کوریکارڈسمیت طلب کرلیاگیاہے‘
ذرائع کے مطابق رٹ پٹیشن سیکرٹری ہیلتھ پنجاب‘ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی‘ پرنسپل شیخ زیدہسپتال ودیگرکے خلاف دائرکی گئی تھی جس پرعدالت نے 15مئی 2019ء کوفریقین کوطلب کیاہے۔

sheikh zaid hospital governing body rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »