شیخ زید ہسپتال میں پارکنگ اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کی لوٹ مار جاری

sheikh zaid hospital parking stand rahim yar khan news

رحیم یارخان :شیخ زید ہسپتال میں پارکنگ اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کی لوٹ مار جاری۔ہسپتال میں آنیوالے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے موٹرسائیکل کھڑا کرنے کے فیس دھڑلے سے 10 روپے کی بجائے 20روپے وصول کی جارہی ہے ۔مریضوں اور ان کے لواحقین کی وضاحت طلب کرنے پر ان کے ساتھ پارکنگ اسٹینڈ کے عملہ بدتمیزی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔ واضع رہے کہ اس سے قبل بھی شیخ زید ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کے خلاف متعدد بار ڈپٹی کمشنر کو شکایات موصول ہوچکی ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹینڈ کے دو اہلکاروں کے کو گرفتاربھی کیاجاچکا ہے لیکن ایک دو دن کے بعد پارکنگ اسٹینڈ کا عملہ ٹھیکیدار کے کہنے پر پھر سے پرچی فیس 20 روپے وصول کرنا شروع کردیتاہے ۔واضع رہے کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو دی جانے والی رسید پر انتظامیہ کی جانب سے فیس بھی درج نہیں کی گئی ۔ پوچھنے پر عملے کا جواب ہے کہ اسٹینڈ پر موٹرسائیکل کھڑا کرنے کی فیس 20 روپے ہی ہے اور اس سلسلے میں ہمیں کبھی کسی نے نہیں روکا اور نہ ہی ہمارے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی ہوئی ہے ۔ شیخ زید ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سے پرزور اپیل کی ہے کہ فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال میں موجود پارکنگ اسٹینڈ کے عملہ کے خلاف کاررائی میں عمل میں لائی جائے اور پارکنگ اسٹینڈ کے باہر پارکنگ فیس کا بڑا بینرآویزاں کیاجائے جس پر موٹرسائیکل کی فیس درج ہوتاکہ عملہ لواحقین اور مریضوں سے پارکنگ کی اوور چارجنگ نہ کرسکے ۔ اور ٹھیکیدار کے خلاف فوری طورپر کارروائی عمل لائی جائے ۔

sheikh zaid hospital parking stand rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »