ہسپتالوں میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں

رحیم یار خان :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے کہاہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ عوام کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔شیخ زیدہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی اورچوہدری فقیرمحمدکے ہمراہ دورے کے دوران مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں‘ پی ٹی آئی حکومت عوام کے حقوق کی خاطرجدوجہدکررہی ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں اورملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے‘ ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی نے کہاکہ ہسپتال کی کارکردگی بہتربنانے کے ساتھ ساتھ مریضوں کوعلاج معالجہ کی فراہمی فوری یقینی بنائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »