fbpx

شیخ زید ہسپتال کے سائیکل اسٹینڈ پرچھاپہ.

رحیم یار خان :شہریوں کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم کا شیخ زید ہسپتال کے سائیکل اسٹینڈ پرچھاپہ، اوور چارجنگ کر نے پر تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کروا دیا جبکہ ایم ایس شیخ زید ہسپتال کو کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے مراسلہ روانہ کر دیا۔
شیخ زید ہسپتال میں قائم سائیکل اسٹینڈز کی جانب سے مسلسل شہریوں سے اوور چارجنگ اور نامناسب رویہ اختیار کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں

جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے پارکنگ اسٹینڈ پر چھاپہ مارا اور شہریوں سے پارکنگ اسٹینڈ انتظامیہ کی جانب سے وصول کی جانے والی فیس بارے دریافت کیا تو شہریوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل کے20روپے اور تاخیر ہونے پر 50تا100روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں شہریوں کی جانب سے اوور چارجنگ ثابت ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے پارکنگ اسٹینڈ پر موجود تین ملزمان کو حوالہ پولیس کرتے ہوئے ایم ایس ہسپتال کو پارکنگ کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے تحریری مراسلہ ارسال کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close