fbpx
رحیم یارخان

غذائیت سے متعلق ہفتہ آگاہی 8 تا 13اپریل 2019 تک منایا جا رہا ہے

sheikh zayed hospital rahim yar khan

رحیم یارخان:غذائیت سے متعلق ہفتہ آگاہی 8 تا 13اپریل 2019 تک منایا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان نے اس سلسلے میں مختلف پروگرام ترتیب دیے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیولپمنٹ سینٹر میں متوازن غذا کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ایک سیمینار منعقد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے کہا کہ بنیادی طور پر پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور گندم پھل اور دیگر اجناس کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باوجود ہمارے بچوں میں 44 فیصد بچے غذائی کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کا قد اور وزن عمر کے مطابق نہیں بڑھ رہا جو کہ ایک تشویشناک صورتحال ہے ہمارے معاشرے میں عمومی طور پر حاملہ خواتین کی غذا کا بھی خیال نہیں کیا جاتا اور کم اور غیر متوازن خوراک کی وجہ سے یہ خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے دوران زچگی پیچیدگیوں کی وجہ سے بہت سی خواتین موت کا شکار ہو جاتی ہیں اس بارے میں شعور و آگہی بیدار کرنے کیلئے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنی ہونگی اس سیمینار میں شیخ زائد میڈیکل کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر مجید اور ڈی ایچ ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد نے بھی خطاب کیا اور متوازن غذا کی اہمیت اجاگر کی۔
sheikh zayed hospital rahim yar khan

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close