fbpx

شیخ زید ہسپتال اس خطہ کی عوام کے لئے حکومت کی جانب سے کسی نعمت سے کم نہیں

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی اور تمام شعبہ جات میں مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں گی، شیخ زید ہسپتال اس خطہ کی عوام کے لئے حکومت کی جانب سے کسی نعمت سے کم نہیں تما م جدید سہولیات سے آراستہ اس ہسپتال کی اپ گریڈیشن و سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی تاکہ نا صرف اس ضلع بلکہ ملحقہ اضلاع اور صوبوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرظفر حسین تنویر، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈٖاکٹر برہان مصطفی، ڈاکٹر عمر فاروق سمیت شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال فیز ٹو کے لئے تیزی سے کام جاری ہے اورجلد اس پر مثبت پیشرفت ہو گی۔انہوں نے شیخ زید ہسپتال میں نئی سی ٹی سکین مشین کی خریداری کے لئے تمام مراحل جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سینئرز ڈاکٹر ز شعبہ ایمرجنسی سمیت تمام اہم شعبہ جات میں اپنی موجودگی ہمہ وقت یقینی بنائیں جبکہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو مرحلہ وار دور کیا جائے گا۔پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے کہا کہ بطور پرنسپل عہدے کا چارج سنبھالتے ہیں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں حائل متعدد زیر التواء مسائل کا مرحلہ وار خاتمہ کیا جا رہا اور تمام شعبہ جات میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ دستیاب وسائل کو بہتر انداز سے استعمال کرتے ہوئے شیخ زید ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close