ہر شخص کو بنیادی طبی امداد اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت ضرور ہونی چاہیے،زوبیہ مدثر

Shelter home

انچارج دارالامان زوبیہ مدثر کی درخواست پر ریسیکو1122کی فائر اینڈ سیفٹی ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں ریسکیو1122کی ٹیم نے دارلامان کے عملہ اور وہاں پر مقیم خواتین کو کسی بھی ممکنہ حادثہ کی صورت میں حفاظتی اقدامات بارے تربیت فراہم کی۔
ریسکیو کی ٹیم نے خواتین کو فائر فائٹنگ، بنیادی طبی امداد کی فراہمی سے متعلق عملی طور پر خواتین کو تربیت فراہم کی۔
اس موقع پر انچارج دارامان زوبیہ مدثر نے ریسکیو1122کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ہر شخص کو بنیادی طبی امداد اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت ضرور ہونی چاہیے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نہ صرف اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکے اور
 مصیبت میں پھنسے افراد کی مدد بھی کر سکے۔انہوں نے کہا کہ دارلامان میں مقیم خواتین کی فلاح وبہبود اور انہیں سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ انہیں معاشرتی مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر امور میں بھی مکمل معاونت فراہم کی جا سکے اور وہ دارالامان سے جانے کے بعد بہترانداز سے اپنی زندگی کا آغاز کر سکیں۔

 

Shelter home

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »