شیعہ علما کونسل کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم

رحیم یارخان ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل سید علمدار حسین نقوی، سینئر نائب صدر عامر سجاد سومرواور جنرل سیکرٹری سید آصف نقوی نے کہاہے کہ شیعہ کمیونٹی کے حقوق کی خاطرعملی جدوجہدکریں گے‘
اسلام کی سربلندی کے لیے ہم سب کومل کرمحبت بھائی چارے اورامن کاپیغام عام کرناہوگا‘
کشمیر کے مسئلہ پرحکومت کامؤقف قابل تقلیدہے پوری قوم ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے منعقدہ تقریب کے دوران نئے عہدیدار سید محبوب ارشد کو ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سید شہروز بخاری کو ضلعی ڈپٹی نشرواشاعت بنانے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر چیئرمین حیدری ٹرسٹ شبیر زیدی، حاجی شبیر احمد، زوار حسین قریشی، ریاض الحسن، سید علی مردان نقوی ودیگر موجود تھے‘ بعدازاں انہوں نے نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »