ایس ایچ او تھانہ سٹی کی نومنتخب عہدیداران پریس کلب سے ملاقات

ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد رانا محمد اشرف کی نومنتخب عہدیداران پریس کلب و یونین آ ف جرنلسٹس سے ملاقات‘ بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی صادق آباد کے ایس ایچ او رانا محمد اشرف نے گزشتہ روز پریس کلب صادق آباد آکر نومنتخب صدر پریس کلب شکیل جتالہ‘ جنرل سیکرٹری ملک خوشی محمد وسیم‘ سینئر نائب صدر فرحان اقبال‘ نائب صدر شہزادہ عباس‘ جوائنٹ سیکرٹری محمد ندیم ارشد‘ فنانس سیکرٹری میاں زاہد بشیر اور سیکرٹری اطلاعات مظفر حسن شاہد جبکہ نومنتخب صدر یونین آ ف جرنلسٹس اعجاز حسین چوہدری‘ جنرل سیکرٹری اللہ وسایا‘ سینئر نائب صدر چوہدری طاہر ضیاء‘نائب صدر نوید عباس‘ جوائنٹ سیکرٹری فرحان خان‘ فنانس سیکرٹری ولایت چوہدری‘ سیکرٹری اطلاعات محبوب عالم سمیت ممبران مجلس عاملہ کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر ایس پی رانا محمد اشرف نے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ نومنتخب عہدیداران اپنے ممبران کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے، ممبران نے بہترین قیادت کا انتخاب کیا ہے جس پر تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close