پولیس کو نفرت انسان سے نہیں جرائم سے ہوتی ھے,ایس ایچ او ذاکر حسین گجر

ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ ذاکر حسین گجر نے کہا کہ پولیس کو نفرت انسان سے نہیں ہوتی بلکہ اسکے جرائم سے ہوتی ھے اور غریب لوگوں کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ھے سب انسپکٹر تنویر احمد جوندہ نے کہ پولیس کا عوام کی خدمت میں دن رات جاگنے سے جرائم کا خاتمہ ہوا ھے انھوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں کچہ میں پولیس کو کامیابی ملی ھے اور اب کچہ میں لوگ سکون کا سانس لے رہے ہیں کچہ کے علاقہ نو گو ایریا میں دن وقت بھی لوگ خوف محسوس کرتے تھے اب رات گئے تک بلاخوف آزادی کے ساتھ گھوم پھیر نظر آتے ہیں اس موقع پر ہیڈ محرر ساجد اقبال اور ملک ظہیر محرر نے مزید یہ بھی کہا کہ عید قریب آتے لوگوں کے نئے کپڑے تیار ہوچکے ہیں اور انکی جان ومال کی تحفظ کے لیے ادھر ہماری ڈیوٹی کی لسٹیں تیار ہو چکی ھے ایس ایچ او ذاکر حسین گجر نے مزید یہ بتایا کہ عید کے دن عید گاہوں پر جو پولیس اہلکار آپکی جان ومال کی حفاظت کے لیے سیکورٹی پر تعینات ہوتے ہیں انکو بھی عید والے دن اپنے بھائیوں کی طرح ملیں اور عید مبارکباد بھی دیا کریں تاکہ یہ آپکی جان ومال کی تحفظ کے لیے خدمات سر انجام دیتے ہیں انکو بھی اپنا بھائی سمجھ کر عید کی خوشیوں میں شامل کیا کریں ایس ایچ او ذاکر حسین گجر نے کہا پولیس والے بھی انسان ہوتے ہیں اپنی فیملیز کیساتھ خوشیوں کو چھوڑ کر آپ لوگوں کی جان ومال کی تحفظ کے لیے کھڑے ہوتے ہیں انھوں نے کہا پولیس آپ سے ہے اور آپ پولیس سے عید کے دن عید گاہوں کے اردگرد اجنبی مشکوک قسم کی کوئی چیز نظر آئے تو فوری ہمیں اطلاع دیں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close