اے ایس پی SHO بمقابلہ سب انسپکٹر SHO "

"اے ایس پی SHO بمقابلہ سب انسپکٹر SHO "
تحریر :- عزیزخان ایڈووکیٹ لاہور
ہر حکومت میں یہ سوال اُٹھایا گیا کہ کیونکہ اے ایس پی صاحبان نوری ہوتے ہیں وہ ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہوتے ہیں اگر انہیں ایس ایچ او لگا دیا جائے تو تھانہ کلچر تبدیل ہو جائے گا تھانہ سے کرپشن ختم ہو جائے گی تھانہ پر عوام سے کوئی پولیس ملازم برا سلوک نہیں کرے گا پھر میں نے اپنے آپ سے سوال کیا کہ کیا اے ایس پی صاحبان اچھے ایس ایچ او ثابت ھو سکتے ہیں؟؟؟؟
کیا وہ محدود وسائل اور اسی تنخواہ پر تھانہ چلا لیں گے؟؟؟؟؟
تو مجھے جو جواب ملا آپ کے لیے لکھ رہا ہوں
اے ایس پی افسران کو تھانے میں تعینات ہونے سے کم از کم انہیں یہ اندازہ ہو جائے گا کہ تھانے میں تعینات عملہ کو سونے یا آرام کرنے کا کتنا وقت ملتا ہے یہ کھانا کس طرح اور کس وقت کھاتے ہیں اور اس کے ساتھ جو افسران کے ریڈر افسران کے نام پر فٹیک ڈالتے ہیں SHO یا محرر کس طرح پوری کرتی ہیں
اور یہ بھی سیکھ جائیں گے کہ غیر حاضری سے بچنے کیلئے وائر لیس والوں کی خدمت کس طرح کرنی ہے
یہ بھی سیکھ جائیں گے کہ صاحب موصوف کے آپریٹر اور گن مینوں کو کھانا کیسے اور کس ہوٹل سے بھیجنا ہے
یہ بھی سیکھ جائیں گے کہ کس طرح ملزم یا مدعی پارٹی کو مطمئن کر کے ہائی کورٹ جانے کے لئے یا کوئی مغویہ / ملزم دوسرے صوبہ یہ شہر سے برامد / گرفتار کرنے جانے کے لئے گاڑی کا بندوبست کس طرح کرنا ہے
یہ بھی معلوم ہو جائے گا انہیں کہ لاہور ڈاک لے کر جانے والا ملازم اپنی جیب سے کتنا خرچہ کرتا ہے
اور یہ بھی سیکھ جائیں گے کہ علاقہ مجسٹریٹ کو مچھلی ، ہرن ، اور ہڑیال کا گوشت کس طرح تحفہ میں پیش کرنا ہے
سرکاری گاڑی کے ٹائر اور بیٹری کس طرح اور تبدیل کروائے جاتے ہیں اور گاڑی اگر کسی وزیر کی سكواڈ کے لئے گئی ہو تو ملزمان کو کس طرح عدالت میں بر وقت پیش کرنا ہے
یہ بھی سیکھ جائیں گے کہ سیاسیوں کو ، افسران کو ، مدعی کو ، ملزم کو ، ماتحت کو ، صحافیوں کو ، گھر والوں کو کس طرح خوش اور راضی رکھنا ہے
یہ بھی سیکھ جائیں گے کہ چالان (رپوٹ 173)
کیسے اور کتنی فیس ادا کرکے سرکاری وکیل سے پاس کروانا ہے
یہ بھی سیکھ جائیں گے کہ افسران کے حکم پر 9c کا پرچہ دے کر مال مقدمہ کہاں سے پورا کرنا ہے
اپنے افسران سے گالیاں کھا کہ اُنکے سامنے نہ بولنے کا فن اور جی حضوری بھی سیکھ جائیں گے
اگر گھر میں بیوی بچے اور والدین بیمار ہوں اور چھٹی نہ ملے تو گھر والوں کو کیسے راضی کیا جاتا ہے سیکھ جائیں گے
اگر اے ایس پی صاحبان ان حالات میں تھانہ کو چلا گئے جن حالات میں آجکل ماتحتان اعلی اور ادنٰی چلا رہے ہیں تو میں قوم کے ان عظیم سپوتوں کو سلام پیش کروں گا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button