fbpx
سوشل میڈیا

پاکستان کے 6 کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے، شعیب اختر کا انکشاف

shoaib akhtar

رحیم یارخان (وئب ڈیسک )پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ 2000 میں ایک بڑا اوپننگ بیٹسمین 5 کھلاڑیوں کو لے کر مجھے مارنے آیا تھا۔

انہوں نے یہ انکشاف سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کے دوران کیا، انہوں نے بتایا کہ چونکہ لڑکیاں اور میڈیا ہر وقت میرے پیچھے پڑے رہتے تھے اس لیے وہ 6 کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے۔

انہوں نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کے ٹور کے دوران ایک کھلاڑی نے کسی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی لیکن میڈیا پر میرا نام آ گیا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جانتا تھا کہ قصوروار کون ہے پھر بھی اس نے میڈیا کے سامنے مجھے بے قصور نہیں کہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے 15 سالہ کرکٹ کیرئیر میں کسی سے لڑائی نہیں ہوئی، صرف ایک بار غصے میں انہوں نے محمد آصف کو بلا دے مارا تھا۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ آج مجھے لگتا ہے کہ محمد آصف کو بلا نہیں مارنا چاہیئے تھا۔

شعیب اختر کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور مختلف لائیو سیشنز میں آتے رہتے ہیں، وہ خود بھی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

shoaib akhtar #

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close