رحیم یارخان :مولانا عبدالخبیر آزاد نے مندر پر کئے جانے والے حملہ کی جگہ کا معائنہ کیا

رحیم یار خان:چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کا دیگر علماءکرام کے ہمراہ دورہ رحیم یار خان میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے تحصیل صادق آباد کے علاقہ بھونگ میں شرپسند عناصر کی جانب سے مندر پر کئے جانے والے حملہ کی جگہ کا معائنہ کیا،

MaShri Ganesh Temple Attack

مولانا عبدالخبیر آزاد نے ہندو برادری سے متاثرہ مندر میں ملاقات کی،مولانا عبدالخبیر آزاد نے شرپسند عناصر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والی اہل تشیع برادری سے بھی ملاقات کی،مولانا عبدالخبیر آزاد نے علماءکرام اور اقلیتی برادری کے رہنماﺅں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ امن ، محبت، بھائی چارہ، رواداری اور درگزر کا درس دیا ہے،
پاکستان میں تمام اقلیتوں کے مذہبی، سیاسی اور بنیادی شہری حقوق کا تحفظ کیا جا تا ہے،ایک مخصوص لابی ملک میں مذہبی انتشار پھیلانا چاہتی ہے،ہمیں آپس میں اتحاد اور یکجہتی کی فضا ءقائم رکھنی چاہیے۔ بھونگ مندر پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے،وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان نے اس افسوسناک واقع کا نوٹس لیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کی ہے۔وزیر اعظم کے حکم پر ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے تمام علماءکرام یہاں آئے ہیں،وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب اس افسوسناک واقع میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے متحرک ہیں،ایک مخصوص لابی اور ہمسایہ ملک کو پُر امن اور تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہضم نہیں ہو رہا۔

ملک دشمن طاقتیں بدامنی پھیلا کر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔اگر کسی نے زیادتی کی ہے تو ہمارا دین اورملک کا آئین قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

مندر پر حملہ تکلیف دے عمل ہے،ہمارے مذہب اسلام کی تعلیمات ہیں کہ جو اقلیتیں مسلم ریاست میں ہیں ان کی جان و مال کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔آج انڈین میڈیا پر جو دکھا یا گیا وہ حقائق کے برعکس ہے۔
مندر واقع میں ملوث تمام شرپسند عناصر کو قانون کے مطابق سزا ہو گی۔ہمارا مذہب ہر گز اجازت نہیں دیتا کہ میں اور آپ اپنی عدالتیں لگا کر فیصلہ کریں۔ہندو برادری کے حقوق کے لئے ان کے ساتھ ہیں۔پاکستانی قوم متحد اور ادارے مضبوط ہیں۔
مضبوط دفاع اور سیکورٹی ادار وں کی بدولت تمام سازشیں ناکام ہو ں گی۔مندر حملہ کے افسوسناک واقع کے باوجود ہندو برادری نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ہندو برادری کے محب وطن ہونے پر کوئی شک نہیں ہم ایک ہیں اور رہیں گے۔

کرشنا رام، پیٹر جان بھیل

مندر حملہ کے بعد انتظامیہ ، مقامی لوگ اور سیکورٹی اداروں نے مثالی تعاون کیا,مندر پر حملہ ایک سازش اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔مندر پر حملہ ہماراندرونی معاملہ بھارت اس میں شرپسندی نہ کرے۔ہمارے آباﺅ اجداد نے اس ملک میں رہنے کا فیصلہ یہ ہماراوطن ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

بھونگ میں متاثرہ مندر کو تین یوم میں اپنی سابق حالت میں بحال کر دیا جائے گا,مندر کی تعمیر و مرمت اور تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔مندر واقع پر تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔تمام سیکورٹی ادارے مشترکہ انوسٹی گیشن کر رہے ہیں۔ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پیر آف کوٹ مٹھن شریف،فرزند فرید رحہ خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کا رحیم یار خان میں مندر حملہ پر رد عمل

رحیم یار خان میں مندر پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے,اسلام کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا,پاکستان اولیاء کی سرزمین ہے، اولیاء کا پیغام امن ہے,ایسے واقعات سے پاکستان کی عالمی سطہ پر بدنامی ہوتی ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button